ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

 کراچی: ایئرکولٹی انڈیکس کی آلودہ شہروں کی فہرست میں شہر قائد جعمے کے روز دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی ریگستانی ہواؤں کے اثرات کے نتیجے میں جمعے کی صبح کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبررہا۔

ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں بیجنگ، چائنا 173 پر ٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی 161 پر ٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبررہا۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے کی آلودگی انتہائی مضرصحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں