ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افتخار احمد آسٹریلیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد:پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد آسٹریلوی سر زمین پر ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بن گئے۔

پاک بھارت ٹاکرے میں افتخار احمد نے چار چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اس سے قبل افتخار احمد نے ہی کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تین چھکے لگائے تھے۔

اس کے علاوہ کامران اکمل نے 2010 میں میلبرن اور بابر نے 2019 میں سڈنی میں دو ، دو چھکے لگائے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ میلبرن میں جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں