صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اقتصادی تدابیر کی بدولت سود پسند لابیوں کی کوششیں ناکام بنا ئی جا رہی ہیں،اب سود کی شرح ایک ہندسے تک لانے کا ہدف جاری ہے۔
ایردوان نے ضلع ملاتیا میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران سماجی تنظیموں اور دیگر شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ سود پسند لابیوں کی کوششوں کے باوجود ملکی ترقی کی شرح ہر سال 5.5 فیصد اضافہ دیکھ رہی ہے،سود لابی اس وقت تنزلی کا شکار ہے اور ہمیں امید ہے کہ سود کی شرح کا تناسب واحد ہندسے تک لانے کا ہدف پورا ہو سکے گا،نجی بینکوں نےبھی سود کی شرح میں کمی لانا شروع کر دی ہے، ہماری حکومت نے انسداد دہشتگردی ،دفاعی صنعت،تجارت،سماجی امداد اور دیگر شعبوں میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہمارے دور حکومت میں ملک بھر میں تعلیم،صحت عامہ،قانون،امن و امان،مواصلات،زراعت اور سفارتی سطح پر ہر گزرتے دن ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔
یورپ میں توانائی کے بحران پر روشنی ڈالتےہوئے صدر نے کہا کہ ترکیہ میں اس وقت کسی قسم کا بحران نہیں ہے،ملک نے ہمارے دور حکومت کے دوران تاریخ کا بہترین جمہوری و معاشی دور دیکھا ہے جس کی مزید منازل بھی عوام کے تعاون سے طے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد وطن عزیز کو دنیا کے صف اول کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے ۔