ہوبارٹ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
ہوبارٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا۔ آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 128 رنز بناسکی۔
سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہوا جہاں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آئرش ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ہیری ٹیکٹر 45 اور پال اسٹرلنگ کے 34 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہا، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اینڈی بالبرنی 1، لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈئیر 0 اور سیمی سنگھ 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مڈل آرڈر بلے باز ہیری ٹیکٹر 42 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔
اس طرح سے آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 129 کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سری لنکن اوپنر کوشل مینڈس نے 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 68 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ان کے علاوہ چیرتھ آسالنکا 22 گیندوں پر 31 بناکر ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دہاننجھیا ڈی سلوا تھے جو 25 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا، اوپنر کوشل مینڈس 43 بالز پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا اور چارتھ اسالنکا 31، 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔