ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے، خرم شیر زمان  

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماخرم شیر زمان  نے کہا ہے کہ ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے فیصل آباد میں پاور لومز بند ہورہی ہیں اور سرمایہ کار اپنی فیکٹریاں کارخانے نیلام یا کرائے پر دینے لگے ہیں، ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے اور لوگ پاکستان سے اپنا کاروبار غیر ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل نے پاکستان کے کاروباری طبقے کو کاروبار کرنے کے لائق نہیں چھوڑا، امپورٹڈحکومت کوصرف اقتدارسے سروکار تھا عوام کوریلیف دینے کیلئے ان کی شروع دن سے کوئی تیاری نہیں تھی۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ اس وقت عام انتخابات ہی پاکستان کو مزید ڈوبنے سے بچاسکتے ہیں، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، غریب کا جینا محال ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں