ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رضا ربانی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد:سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کا چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹرمیاں رضاربانی کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر اعظم سواتی نے ان کے نام کی تائید کی ہے۔ سینیٹر میاں رضا ربانی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات کیلئے مل کر مسائل کوحل کیا جائے گا۔

نو منتخب چیئرمین کمیٹی نے اراکین کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر قانون سازی کو احسن طریقے سے اسرانجام دیں گے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز اعظم خان سواتی، روبینہ خالد اورسینٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں