ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاتمِ رسول سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سے محروم

پیرس:شاتمِ رسول سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سے محروم ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شاتمِ رسول سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخمی آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا  ہے۔

75سا ل کے سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی بازو کی نس کٹنے سے  ناکارہ ہوگیا،رواں سال 12 اگست کو نیویارک میں تقریب کے دوران شاتمِ رسول سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور  دھڑ میں 15 زخم آئے تھے جب کہ حملے کے بعد  24 سال کے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں