ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی اسکواڈ میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا

پرتھ:پاکستانی اسکواڈ بھارت سے میچ کے بعد آسٹریلوی شہر میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا۔

قومی اسکواڈ منگل کی صبح 10بجے پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف پرتھ میں 27 اکتوبر جب کہ نیدرلینڈز کے خلاف 30اکتوبر کو کھیلے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں