ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:امریکا  نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ عمران خان کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست  یا  کسی ایسے تنازع پر جو پاکستان کے سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان ہو بات نہیں کرنا چاہتے،

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔

ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے جاری ہونے اور اس کی توسیع  کا ہرکیس انفرادی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔

اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں