ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے،پرویز الٰہی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کم آمدن والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے فراہم کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب چو ہدری پرویزالٰہی سے تنظیم اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی ،اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اخوت کے اشتراک سے کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ 25لاکھ گھرانوں کو قرضے دیئے، 100فیصد ریکوری کی، کم آمد ن والے لوگوں کی 36ہزار گھر بنانے میں مالی معاونت کی، عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری ہائوسنگ اوردیگر حکام نے شرکت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں