ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو میں فوجی اڈے پر دہشتگرد حملہ،10 فوجی ہلاک درجنوں زخمی

برکینا فاسو  کے ایک فوجی اڈے پر ہوئے دہشتگرد حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

 ملکی فوج کے مطابق ، یہ حملہ سوم نامی ضلع کے قصبے جیبو میں واقع فوجی اڈے پر کیا گیا  جس میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جاری جھڑپوں میں 18 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

برکینا فاسو میں فوج نے سلامتی کے پیش نظر 30 ستمبر کو اقتدار پر قابضہ کر لیا تھا۔

 ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ  دہشتگرد گروہ سال 2015 سے اب تک شمالی و مشرقی علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں