ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری حکومت سیلاب امدادی پیکیج میں اضافہ کررہی ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد: طارق بشیر چیمہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،زرعی شعبہ میں کام کرنے میں اظہار دلچسپی کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی حکومت پاکستان کے لیے سیلاب امدادی پیکیج میں اضافہ کر رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو امریکی بیف مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفاقی وزیر  طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہماری ترجیح زیادہ سے زیادہ زرعی اراضی کو بازیاب کرنا اور بے گھر ہونے والے لوگوں کو ان کے گھروں میں دوبارہ آباد ہونے میں مدد کرنا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا کے عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی حکومت پاکستان کے لیے سیلاب امدادی پیکیج میں اضافہ کر رہی ہے۔ امداد کے علاوہ وہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کو وسعت دینے اور مضبوط تعلقات استوار کرنے کے منتظر ہیں۔ امریکا پاکستان کو امریکی بیف مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں