ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں موسمیاتی تبدیلی اورعدم مساوات کے خلاف احتجاج 

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں متعدد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)کے ماحولیاتی کارکنوں کا سمندری طوفان سینڈی کے 10 ویں سال بعد موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

نیو یارک کمیونٹیز فار چینج نامی این جی اوز میں سے ایک کے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک پوسٹ کے مطابق، ماحولیاتی کارکنوں نے معدنی ایندھن کے دنیا کے سب سے بڑے فنانسر بلیک راک کی عمارت میں برقی زینوں کو مختصروقت کے لیے بند کر دیا۔

شرکاء نے بلیک راک کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ معدنی ایندھن میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کرے اور نیویارک کی ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ کلائمیٹ ایکشن کے لیے مناسب فنڈز فراہم کرے۔ مظاہرین نے ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے دوران نیو یارک سٹی کے پارک ایونیو کے ایک حصے کو عارضی طور پر بلاک بھی کیا اور ریاست بھر میں گرین نیو ڈیل کے تحت امیروں پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا۔

The post امریکا میں موسمیاتی تبدیلی اورعدم مساوات کے خلاف احتجاج  appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں