ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی کی سپر مارکیٹ میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک ہوگیا

میلان : اٹلی کے شہرمیلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیئر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کی زد میں اسپینش فٹبال کھلاڑی پابلو ماری بھی زخمی ہوا جب کہ حملے میں مزید 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آور ذہنی مریض ہے اور اس نے ہتھیار بھی مارکیٹ کی شیلف سے لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابلو ماری اپنی بیوی اور بیٹے کی ہمراہ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کررہے تھے اور حملے میں انہیں کمر پر زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں