ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی انڈر 19 کرکٹ سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی انڈر 19 کرکٹ سیریز کو فیصل آباد سے ملتان منتقل کردیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز کی تاریخوں میں تبدیلی نہیں کی گئی،  چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 نومبر اور  ٹی ٹوئنٹی میچز 16 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق وینیو میں تبدیلی کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی کے تین میچز اب ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 2 سے 23 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔سیریز میں  راشد ریاض ، شوزب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پروفیسر جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں