ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت الیکشن کا اعلان کر دے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں، ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں اور دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کے لیے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن پہلی شرط انتخابات کا اعلان ہے، آپ اعلان کریں کہ الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوں گے تو بات ہو جائے گی،رانا ثنااللہ اور پرویز رشید کے بیانات سن کر دکھ ہوتا ہے، دونوں کے ساتھ کیا ہوا تھا، آج یہ لوگ لوگوں کو برہنہ کر کے تشدد کروا رہے ہیں کم از کم ان کو تو اس زیادتی پر واضح ہونا چاہیے تھا، میں نے اس وقت بھی اس عمل کی مذمت کی تھی آج بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کھڑا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں