ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کور کمانڈر پشاور کا میر علی، شمالی وزیرستان، باڑہ اور خیبر کا دورہ

پشاور: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے میر علی، شمالی وزیرستان اور باڑہ، خیبر کا دورہ  کیا ہے، جہاں انہوں نے میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح، بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سویٹ ہوم 2017ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔آرمی پبلک اسکول کا قیام مقامی افراد کا مطالبہ تھا جس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسکول میں ایک وقت میں 525 طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش ہے۔ بوائز ہاسٹل سے ملحقہ علاقوں کے 123 طلبہ کو مفت رہائش فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ کور کمانڈر پشاور اسکاوٴٹس ٹریننگ اکیڈمی (ساوٴتھ) میر علی میں منعقدہ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، جہاں 31ویں ایڈیشن کے کل 1164 ریکروٹس تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آوٴٹ ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے باڑہ کے دورے کے دوران کور کمانڈر نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے میں شرکت کی اور علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن کی بحالی اور این ایم ڈیزمیں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ قبائلی عمائدین نے کور کمانڈر کو سیکورٹی فورسز کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں