ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اسلام آباد میں ریڈ زون کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دیتا ہے،شیخ رشید

 راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دیتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے، اداروں نے بھی کہا ہے کہ پْرامن مارچ پر کوئی پابندی نہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ 4 نومبر کو روات سے اسلام آباد کے لیے نکالے جانے والے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، حکومت الیکشن سے فرار ہو رہی ہے اور مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کرائیں۔

شیخ رشید نے کہا  کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں