ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ہم، موغادیشو میں حملوں کے شدید مذمت کرتے ہیں

ترکیہ نے، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں اموات پر، تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کثیر تعداد میں اموات پر ہمیں دِلی افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ان منفور حملوں کے شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنّی ہیں۔ ہم، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور دوست اور برادر صومالی عوام  اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں”۔

بیان میں زخمیوں میں سے کچھ کا علاج موغادیشو رجب طیب ایردوان تعلیمی و تحقیقی ہسپتال میں جاری  ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں