ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بنگلادیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دیدی

برسبین :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا ۔

میچ میں ڈرامائی صورتحال اس وقت ہوئی جب زمبابوے کو آخری گیند پرجیت کیلئے 5 رنز درکار تھے لیکن ڈاٹ بال کے باعث ٹیم کو کوئی رن نہیں ملا اورکھلاڑی پویلین کی جانب بڑھ گئے تاہم امپائر نے نو بال کا اشارہ کیا اور تمام کھلاڑی واپس گرائونڈ میں آگئے، جبکہ اب آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے جو نہیں بن سکے اوریوں بنگلادیش کو اس مقابلے میں فتح حاصل ہوئی۔

برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سکور کئے۔

 بنگلادیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسین شنتو 71 بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔نورالحسن اوریاسر علی ایک ایک رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

جواب میں زمبابوے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بناسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں