ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو میں دہشتگرد تنظیم کے حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک ،4 زخمی

 برکینیا:افریکی ملک برکینا فاسو میں دہشتگرد جہادی تنظیم کے حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بریکنا فاسو کے فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورما صوبے میں اتوار کے روز فوجی کاروان ایک سپلائی مشن سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں جہادی تنظیم کے دہشتگردوں نے فوجیوں پر حملہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جہادی تنظیم کے دہشتگردوں کے حملے میں 15فوجی اہلکار اور رضاکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 4زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد 11فوجی اہکار تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں