ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن نے آپریشن شروع کر دیا

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز ہو گیا  ہے جسے نجی شعبہ آپریٹ کر رہا ہے۔

فلائی جناح کی افتتاحی تقریب کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

 فضائی کمپنی” فلائی جناح "کی تعارفی پرواز کی اسلام آباد روانگی سے فضائی آپریشن کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے رکھا گیا ہے۔

مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

فلائی جناح کی پرواز میں دورانِ سفر مسافروں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں