ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں پہلی مرتبہ دینی مدارس کے طلبہ اسکاؤٹ بنیں گے

کراچی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دینی مدارس کے طلبہ اسکاؤٹ بنیں گے اور کراچی وحیدرآباد کے دینی مدارس کے 500 طلبہ اسکاوٹ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے سیکرٹری سندھ بوائز اسکاوٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گلشن اقبال میں واقع اسکاؤٹ ہیڈ کواٹرز میں 4 سے 6 نومبر تک 3 روزہ اسکاؤٹ کیمپ منعقد ہوگا جس میں جامعہ الرشید احسن آباد اور جامعہ بنوریہ سائٹ سمیت 12 دینی مدارس کے طلبہ شرکت کریں گے۔

سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ باشعور ہیں اور وہ کیمپ کا حصہ بن کر معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں