ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کا ایس بی سی اے کوغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم

 کراچی: آئی این پی سندھ ہائی کورٹ کا ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

  جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو آگرہ تاج میں 96 گز پر 6 منزلہ غیر قانونی عمارت بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 33/755 یوسی ون لیاری میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

آگرہ تاج میں 96 گز پر 10, 10 منزلہ عمارت بن رہی ہیں۔

 عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 4 ہفتوں میں جواب جمع کرانے اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں