ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے، پی ٹی آئی چیئرمین اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، وہ پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

 وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سکیورٹی اور تفتیش کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں