ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ہم عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے اور پاکستان کے امن و استحکام کو اہمیت دیتے ہیں

ترکیہ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدف بنا کر کئے گئے اور ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بننے والے مسلح حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا  ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ ” ہم، پاکستان میں ایک سیاسی جلوس  کے دوران ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدف بنا کر کئے گئے اور ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم، اس منفور حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی بھائی کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار  اور خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی  کے متمنّی ہیں”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکیہ، پاکستان کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے اور ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا”۔

واضح رہے کہ عمران خان نے، کولیشن حکومت کی طرف سے قبل از وقت انتخابات  کی طلب مسترد کئے جانے کے بعد، 28 اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ شروع کروا دی تھی۔ کل وزیر آباد میں ان کے کانوائے پر فائرنگ کی گئی  جس کے نتیجے میں خان دونوں ٹانگوں سے زخمی ہوگئے ۔ حملے میں  ایک شخص ہلاک ا ور مزید  7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں