ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی گولیوں سے فلسطینی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے میں 5 نومبر کو اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی لڑکے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے ان لوگوں پر گولیاں چلائیں جو ایک سڑک پر اسرائیلی گاڑیوں پر پتھراؤ کر رہے تھے۔

دوسری طرف، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 18 سالہ مصعب محمد محمود نفل سنجیل گاؤں کے قریب قابض فوج کی گولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ایک اور فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔

گزشتہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینیوں کے حملوں کے جواب میں صہیونی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ فلسطینی اپنی آزاد ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں تو دوسری جانب اسرائیل ان کو پرتشدد کارروائیوں سے دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

گزشتہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں