ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہوگی، وفاقی پولیس

اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بلااجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنماوں نے وفاقی دارالحکومت کے آمد و رفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیاہے، جس سے  اسلام آباد کے شہریوں ، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔ وفاقی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی ہے اور مقدمات درج ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔ وفاقی پولیس نے اعلان کیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کیلیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔

 پولیس کے مطابق ائرپورٹ کیلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کیلیے اہمیت کی حامل ہے۔وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائرپورٹ اور موٹر وے تک آمد و رفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

 تمام سیاسی عناصر سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں