ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد پولیس نے ذلفی بخاری سمیت  پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غلام سرور خان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کر رہی ہے ۔ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا تھا کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں