ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشون کی شرٹ سونگھنے کی وڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

سڈنی:بھارتی بولر روی چندر ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس کے موقع کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

زمبابوے اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اسی دوران جب روہت بات کررہے تھے تو کیمرے میں پیچھے کھڑے ایشون اپنی شرٹ سونگھتے ہوئے نظر آئے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کے ہاتھ میں دو شرٹ ہیں اور وہ باری باری دونوں کو  سونگھتے ہیں، پھر ایک شرٹ اپنے ساتھ لے جاتے جبکہ دوسری شرٹ کو وہی پھینک دیتے ہیں۔ ایشون کی اس ویڈیو پر صارفین کے تبصرے جاری ہے، ساتھ ہی میمز بنا رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اپنے کپڑے کو پہچاننے کا یہ بہترین طریقہ ہے،بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکے، اور انہوں نے بھی ایشون سے پوچھ لیا کہ یہ آپ کیا سونگھ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ نے ایک ماہ سے اپنے کپڑے نا دھوئے ہوں اور اب آپ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہوں کہ کپڑوں میں سے سب سے زیادہ اچھے کون سے ہیں؟ایک صارف نے کہا آپ سب کو اس بات کو تسلیم کرے گے کہ ہم سب نے زندگی میں ایک بار تو یہ ضرور کیا ہے۔

بھارتی بولر روی چندر ایشون نے گرانڈ میں کھڑے ہوکر کپڑے سونگھنے کی وجہ بتادی،ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس کے وقت ایشون جیکٹ سونگھ رہے تھے جسے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں