ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارٹی قیادت کے حکم پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا اعلان

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ میری پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ قیادت میری سیاست سے خوش نہیں اور سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے، میں اپنا تحریری استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کے طور پرمفاد عامہ کے معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق رکھتا ہوں،سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ اختلافات کوایک طرف رکھتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ شاندار سفر رہا، ان کے مستقبل کیلیے نیک تمنائیں ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والے ویڈیو واقعے پر آواز اٹھائی اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں