ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کو دنیا کے پہلے دس ممالک کی صف میں شامل کرنے کی جدوجہد جاری ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  ہم اپنے ملک کو دنیا کے 10 سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے  کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایردوان نے ان خیالات کا اظہار صدارتی محل  میں  براہ راست لنک کے ساتھ  حسن کیف  -گرجوش  ٹینل  کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا: "ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے، اسے عظمت  و شان و شوکت دلواتے ہوئے  دنیا کے 10 ترقی یافتہ  ممالک کی صف میں شامل کرنے کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2023   سے ترک صدی  بناتے ہوئے  مملکتِ ترکیہ  کو  دنیا میں اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا وہ مستحق ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ترکیہ  کو عالمی بحران سے بچانے  اور اپنی جدو جہد کے نتیجے میں  اہداف کو حاصل کرنے   کا سلسلہ  سالِ نو سے شروع ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں