ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں سنگل انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں اضافہ، تین ماہ کردی گئی

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے سنگل ویزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی گئی ۔ سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی چھیانوے گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹری وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں