ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزا ر پر گارڈز کی تبدیلی

لاہور: شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی۔

بدھ کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد کی جانب سے مزاراقبال پر پھول بھی چڑھائے گئے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور میجر جنرل محمد شہباز خان گیریژن کمانڈر نے بھی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں