ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت نے عمران حملہ کیس کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

لاہور: پنجاب حکومت نے عمران خان حملہ کیس کیلئے جے آئی ٹی تشکیل د یدی۔چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

 اجلاس میں عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پٹرول ریاض نذیر کرینگے اور دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کمیٹی نے لانگ مارچ کے کنٹینر کو عمران خان کیلئے مخصوص سکیورٹی دینے جبکہ موٹرویز کو جلد کھولنے اور ججز کو راستہ دینے کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں، کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس لازمی نصب کیا جائے گا، اسنائپرز کی تعیناتی اور دیگر سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں