ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

 اسلام آباد: رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 11 لاکھ 11 ہزار 352 ٹن حجم کے ساتھ 421.94 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے پاکستان سے مختلف اقسام کے 11 لاکھ ٹن سے زیادہ چاول درآمد کیے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین نے حجم کے لحاظ سے یہ 674,646.876 ٹن سے زیادہ پاکستانی چاول درآمد کیے جن کی مالیت 290 ملین ڈالر تھی، یہ 2021 کے مقابلے میں 131.91 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔

علاوہ ازیں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے سابق کمرشل قونصلر بدر الزماں نے کہا ہے کہ  پاکستان نے رواں سال چین کو چاول کی برآمد کا 10 لاکھ ٹن ہدف مقرر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں