ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں، اعظم خان 

 لاہور:قومی کرکٹر اعظم خان نے پاکستان کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اعظم خان ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب چیزیں درست سمت میں جارہی ہوں تو کسی کو سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، برے وقت میں انسان کو اپنے کولیگز کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

اعظم خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مجھے ان لوگوں پر فخر ہے، ہم نے فائنل میں جگہ بنالی، ٹوئٹ میں انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے کوئے پاکستان زندہ باراور الحمد اللہ لکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں