ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک مشکل میں ہے، بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں، نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں، ابھی ملک مشکل میں ہے۔

جمعرات کو قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایون فیلڈ رہائش گاہ سے باہر آئے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے میٹنگ میں کیا بات چیت ہوئی ہے جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی دن آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے آتے جاتے تو بات نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں، ابھی ملک مشکل میں ہے۔

اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ سے لوگوں کےلئے راستے بند ہوئے ہیں اور تکلیف کا سامنا ہے یہ بہت بری بات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں