ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹیکس سے متعلق مقدمات زیرالتوا ، قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنس گئے

اسلام آباد:ملک کی مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق مقدمات زیرالتوا ہونے کے باعث قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملکی عدالتوں میں ٹیکس معاملات کے حوالے سے ہزاروں مقدمات کی بھرمار ہے، جس کے باعث قومی خزانے کے کھربوں روپے پھنس کر رہ گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کی مختلف عدالتوں میں 88 ہزار ٹیکس مقدمات زیرالتوا ہیں، اور ان مقدمات میں لگ بھگ 2 ہزار 582 ارب روپے کا ریونیو پھنسا ہوا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے سب سے زیادہ 2333 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں، جب کہ کسٹمز سے متعلق 249 ارب روپے کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔

دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا 4697 مقدمات کی مالیت 108 ارب روپے، اور سب سے زیادہ 67 ہزار ٹیکس مقدمات ایپلیٹ ٹریبونل میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں