ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کو مزید گھسیٹنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اسد عمر

کراچی: تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا، اس حکومت کو مزید گھسیٹنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، یہ کہہ کر آئے تھے مہنگائی ختم کریں گے تاہم یہ چاہتے ہیں کہ عوام ہی ختم ہو جائیں۔

اسد عمر نے کہاکہ بوائی ہورہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی، آدھا نومبر آ گیا لیکن گنے کا ریٹ نہیں جاری ہوا، 150 والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا، حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں