ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان حملہ کیس میں سابق آئی جی پنجاب کو شامل تفتیش کیا جائے، حلیم عادل

 کراچی:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس  میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد سابق آئی جی پنجاب نے غیرذمہ داری اور غیرقانونی عمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قتل سازش کیس میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔

حلیم عادل نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اس ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، خود کو اداروں سے بالاتر سمجھنے والوں کا احتساب لازم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں