ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول دھماکے کا ملزم گرفتار، کردستان ورکرز پارٹی حملے کا ذمہ دار قرار

 استنبول :ترکیہ کے شہر استنبول میں گزشتہ روز ہوئے دھماکے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ترکیہ کے وزیرِ داخلہ کے مطابق ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔ اس گرفتاری کے بعد ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کردستان ورکرز پارٹی کو حملے کا ذمے دار قرار دے دیا۔ استنبول بم دھماکے سے متعلق ترکیہ کی وزارتِ داخلہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بم دھماکے میں ایک چھوٹی بچی بھی جاں بحق ہوئی ہے۔

 ترکیہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بم نصب کیا گیا تھا، بم دھماکے سے متعلق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، حملے میں کردش دہشتگرد تنظیم پی کے کے ملوث ہے۔ اس سے قبل ترک حکام کی جانب سے خودکش دھماکے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکا تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں