ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کرکٹر روہت شرما، ایشون اور  کارتک جلد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،مونٹی پنیسر

لندن:سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارتی کرکٹر روہت شرما، ایشون اور  کارتک جلد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسرنے کہا کہ بھارت جس طرح سے سیمی فائنل ہارا اس سے سب کو مایوسی ہوئی ہے، بھارت کی ہار کے بعد ٹیم میں جلد ہی کچھ ریٹائرمنٹس دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے دیکھا جائے تو بھارت نے سیمی فائنل میں کوئی لڑائی نہیں لڑی، یہ ایک مکمل یک طرفہ میچ تھا، بٹلر اور ہیلز کے سامنے بھارتی بولنگ لائن بالکل بے بس تھی جب کہ 168 کوئی چھوٹا اسکور نہیں لیکن آپ سیمی فائنل کھیل رہے ہیں آپ کو لڑائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ اس سب کے بعد روہت شرما، دنیش کارتک اور ایشون وہ نام ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جلد خیرباد کہہ سکتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ ان کھلاڑیوں سے ضرور بات کرے گی اور ان کے مستقبل کے بارے میں جانے گی، یہی وقت ہے یہ کھلاڑی نئے آنے والوں کے لیے راہیں ہموار کریں۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی شاندار فارم میں ہیں اور وہ تمام بھارتی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ فٹ ہیں، ویرات کی سپر فٹنس نے بتایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے اس لیے آپ ویرات کو 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دیکھ سکتے ہیں مگر میں روہت شرما، کارتک اور ایشون کو اس ٹورنامنٹ میں نہیں دیکھ رہا، میرے نزدیک ان کھلاڑیوں کو اب ٹیسٹ اور ون ڈے پر توجہ دینی چاہیے

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں