ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ سے 18 ارب ڈالر کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات

ترکیہ کی ریڈی  میڈ ملبوسات کی صنعت نے رواں سال کے 10 مہینوں میں 17 ارب 873 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ جنوری تا اکتوبر اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات   سر انجام دی ہیں۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اکتوبر 2022 میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.4 فیصد بڑھ کر 209.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ  مہینے، اس شعبے میں سب سے زیادہ  برآمدات  جرمنی کو کی گئیں جسے  257 ملین ڈالر کا مال فروخت کیا گیا۔  234 ملین ڈالر کے ساتھ اسپین دوسرے  اور برطانیہ 161 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔

جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں اس شعبے نے جرمنی کو 3 بلین ڈالر، اسپین کو 2.3 بلین ڈالر اور برطانیہ کو 1.8 بلین ڈالر کی برآمدات سر انجام دی گئیں۔

مجموعی طور پر یورپی یونین کے ممالک کو 11 ارب ڈالر  اور دیگر یورپی ممالک کو 2٫3 ارب ڈالر  کا مال  واسباب فروخت کیا گیا ہے تو  مشرق وسطی کے ممالک کے لیے یہ رقم  1٫4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں