ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، نواز شریف 

 لندن:  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔ حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرے۔

لندن میں نجی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔ پاکستان کے عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔

معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دیاور کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں