ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،اسپتال منتقل

 لاہور: غازی آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈولفن اہلکار کی گولی سے حسن نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

 زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ والد الطاف کی مدعیت میں ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

 ایس پی ڈولفن اسکواڈ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

 سی سی پی او کے مطابق اختیارات سے تجاوز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں، 

ڈولفن اہلکار کی غفلت اور قصور وار ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق متعلقہ ڈولفن ٹیم معطل کرکے کلوز ہیڈکوارٹرز کر دیا جبکہ وقوعہ کے حوالہ سے مقدمہ درج کرلیا گیا،

 زخمی شہری حسن مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ غازی آباد ویک اینڈ پر ون ویلنگ و ریسنگ کیلئے پسندیدہ ایریا تصور کیا جاتا ہے،

 واقعہ ہفتہ کی درمیانی شب ریسنگ کے دوران پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں