ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاورپولیس نے شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پشاور:تھانہ شاہ قبول پولیس نے راہ چلتے شہریوں سے موبائل فونز چھیننے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مدعی امان اللہ ولد نشان خان نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو قیمتی موبائل فون چھیننے کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول قاضی نثار نے گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم نجیب خان ولد قاسم خان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا جس کے قبضے سے قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کردی جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں