ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے 100 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

ماسکو: روس نے مزید 100 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کینیڈا کی طرف سے بار بار روس مخالف پابندیوں کے جواب میں مزید 100 کینیڈین شہریوں کو داخلے سے روک دیا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی بلیک لسٹ میں اعلیٰ عہدیدار، کاروباری افراد، میڈیا اور مالیاتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو روس مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ مکمل فہرست کے تحت اب 1,005 کینیڈین شہری روسی پابندیوں کی زد میں ہیں جن میں سفری پابندی بھی شامل ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں