ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

والد کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گی، ایوانکا ٹرمپ

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ والد کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گی ۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ موجود نہیں تھیں۔ 

ایک بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن اب میں نجی زندگی کو ترجیح دینے کا انتخاب کر رہی ہوں۔

ایوانکا نے کہا کہ سیاسی میدان سے باہر رہ کر میں ہمیشہ اپنے والد سے محبت اور ان کی حمایت کروں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں