ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابوظبی ٹی 10کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، کم سے کم ٹکٹ 20درہم میں دستیاب

ابوظبی: ابوظبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20درہم مقرر کی گئی ہے،ٹورنامنٹ کا آغاز 23نومبر کو جبکہ فائنل مقابلہ 4 دسمبر کو ہوگا، سیزن میں 8ٹیمیں شریک ہیں ۔

پہلا مقابلہ کیرن پولاڈ کی قیادت میں نیویارک اسٹرائیکرز کا بنگلہ ٹائیگرز کے ساتھ ہوگا جس کی قیادت شکیب الحسن کررہے ہیں۔ پاکستان کے محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ ہے۔

اسی روز دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈیئٹرز اور ٹیم ابوظبی کے درمیان ہوگا۔ اس موقع پر ابوظبی ٹی 10کے سی او او راجیو کھنہ نے کہا کہ ہم کرونا ضابطوں سے آگے بڑھے ہیں اور شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کی بحفاظت واپسی ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں